ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ریلوے بڑھائے گا سہولیات، ٹکٹ خریدنے میں لگیں گے 5منٹ

ریلوے بڑھائے گا سہولیات، ٹکٹ خریدنے میں لگیں گے 5منٹ

Sun, 03 Jul 2016 11:21:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی2جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ریلوے کی وزارت ریلوے اسٹیشن اسٹیشنوں پر بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے اور خدمات میں توسیع کرنے پر زور دے رہی ہے تاکہ کسی مسافر کو کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدنے میں زیادہ سے زیادہ5منٹ کا وقت لگے۔حکام نے بتایا کہ ریل کی وزارت کامقصدخدمات کی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔تمام زون کیلئے ایک سٹیزن چارٹرضروری بنایا گیا ہے۔انہیں سٹیزن چارٹر اپنی ویب سائٹ اور تمام اسٹیشنوں پر15اگست تک ڈالنے کو کہا گیا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ وزارت کی کوشش یہ ہے کہ کسی مسافر کو کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدنے میں5منٹ سے زیادہ وقت نہ لگے. انہوں نے بتایاکہ اسی طرح ریزرویشن کیلئے ہم ایک ٹائم لائنز کا اطلاق طے کر رہے ہیں۔اس کیلئے ہمیں ایسی جگہوں پربنیادی ڈھانچے میں بہتری کرنا ہوگا اور خدمات میں اضافہ کرنا ہوگا جہاں قطاریں لمبی ہوتی ہیں۔ریلوے کی وزارت کی جانب سے جاری ایک چارٹر کے مطابق اے -1اور اے زمرے کے ریلوے اسٹیشنوں پرحکام سے کہا گیا ہے کہ وہ مسافروں کی شکایات کو نمٹانے میں15منٹ سے زیادہ وقت نہ لگائیں۔اسی طرح’’آن بورڈ انٹرنل سروس‘‘کو 20منٹ کے اندراندرشکایات کا تصفیہ کرنا چاہئے۔اس کے علاوہ، مختلف خدمات کیلئے بھی ٹائم لائنز کا اطلاق کیاگیاہے۔افسر نے بتایاکہ خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے1000اسٹیشنوں پرسی سی ٹی وی لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کیلئے’’نربھیافنڈ‘‘سے 500کروڑ روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اور زیادہ ٹرینوں پر یہ سہولت دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔


Share: